جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 1199 گیس کنکشن منقطع، 4کروڑ 56 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 1199 گیس کنکشن منقطع کردیے. جبکہ 4 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے گئے مزید ٹیم نے 2 لاکھ 10ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 77 گیس کنکشن منقطع کیے اور 26 لاکھ 40ہ زار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے گیے۔ مزید 2 لاکھ21 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 9 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 38 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 6 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 200 جرمانہ کیا گیا۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 843 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 228 گیس کنکشن منقطع کیے گئے 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید 38FIRs بھی درج کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button