فن اور فنکار

60 سالہ حسینہ نے ‘مس یونیورس’ کا تاج سجا لیا

ارجنٹائن کی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا تاج پہن کر عمر اور خوبصورتی کے دقیانوسی تصورات کو ایک ہی جھٹکے میں توڑ دیا۔

وہ مقابلہ حسن کی تاریخ میں پہلی 60 سالہ خاتون ہیں جنہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا اور اس تاثر کو بھی رد کر دیا جس میں لوگ خوبصورتی کو عمر سے جوڑتے ہیں
خیال رہے اس سے قبل مس یونیورس کے مقابلے میں صرف وہی خواتین حصہ لینے کی اہل تھیں جن کی عمر 18 سے 28 برس تک ہو۔

تاہم اس ٹائٹل کا اہتمام کرنے والے ادارے نے 2024 کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے اور کوئی بھی 18 سال سے زائد عمر کی خاتون مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔
ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میں مقابلہ حسن میں ایک نئی شروعات پر بہت پُرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے۔‘

انہوں نے اس عمر کے لوگوں کی نمائندہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔‘
60 سالہ حسینہ کون ہیں؟
الیجینڈرا ماریسا روڈریگز کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے۔

پیشے کے اعتبار سے وہ ایک وکیل اور صحافی ہیں
وہ مس یونیورس بیونس آئرس 2024 کی فاتح ہیں اور اب مئی 2024 میں ہونے والے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

اگر وہ یہ مقابلہ بھی جیت جاتی ہیں، تو 28 ستمبر2024 کو میکسیکو میں ہونے والے مس یونیورس ورلڈ مقابلے میں ارجنٹائن کا جھنڈا تھام کر حصہ لیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button