دنیا

القسام بریگیڈ کا نیا ویڈیو پیغام، اسرائیل ہم تمہاری فوج کی عزت خاک میں ملا دیں گے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے نیا ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ ہم تمہاری فوج کی عزت خاک میں ملا دیں گے۔

تحریک حماس کے عسکری ونگ نے جمعرات کو ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مزاحمتی جیالوں اور مجاہدین کی طرف سے رفح میں پیش قدمی کرنے والی غاصب فوج کو کچلنے کی تیاریوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق تحریک حماس کے عسکری ونگ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر راکٹ اور مارٹر گولے برسانے کی تیاریوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اس ویڈیو کا عنوان ہے "ہم تمہاری فوج کی عزت مٹی میں ملا دیں گے” ۔

بیان میں کہا کہ القسام بریگیڈ نے رفح شہر کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کی جگہ کو 60 ملی میٹر کیلیبر مارٹر سے نشانہ بنایا ۔

صیہونی فوج نے منگل کی صبح رفح پر محدود زمینی حملہ شروع کیا اور اسی دوران مزاحمتی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے باوجود رفح کے مشرق میں ٹینکوں کے ساتھ محدود پیش قدمی کرتے ہوئے اس نے رفح کراسنگ پر قبضہ کر لیا اور بیماروں اور زخمیوں کے انخلا کو بھی روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button