پاکستان

ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عادالت کی کارروائی، کیس سماعت کے لئے مقرر

ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم ‌پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کیس مقرر کردیا، دونوں لارجر بینچ 14مئی کو سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے معامے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کیسز مقرر کردیا۔

دونوں لارجر بینچ 14مئی کو توہین عدالت کارروائی کے لیے کیسز کی سماعت کریں گے۔

گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئےکیسزپر2لارجربینچ تشکیل دیئے تھے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملےپرچیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں3رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس گل حسن اورنگزیب ،جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے۔

جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرےگا ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button