Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

کونسے صوبے سے کون سی پارٹی آگے ہے ؟ جانیئے

عام انتخابات 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو ابھی تک موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں بشمول پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ میں کانٹے کی ٹکر ہے۔

اب تک موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں فی الحال آزاد امیدوار لیڈ کر رہے ہیں، جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔
اندرون سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور پیپلز پارٹی میں ٹکر کا مقابلہ ہے، لیکن پیپلز پارٹی فی الحال لیڈ پر رہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان لیڈ کر رہی ہے، جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے، کراچی کی تما نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں سے بھی پیچھے ہے۔

خیبرپختونخوا میں آزاد امیدوار فی الحال سرفہرست ہیں، جبکہ جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام آگے پیچھے ہیں۔

بلوچستان سے ابھی بھی نتائج کا انتظار ہے
اسلام آباد کے ایک حلقے سے موصول غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے ہیں۔

واضح رہے کہ اوپر بیان کیے گئے نتائج غیرحتمی اور غیر سرکاری اور نامکمل ہیں، ملک میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کے باعث نتائج آنے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے، اسی لیے پاسہ کبھی بھی پلٹ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button