جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ 18 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 654 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 2 کروڑ 18 لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 84 گیس کنکشن منقطع کیے اور 29 لاکھ 30 ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع کیے گیے ۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع جبکہ 1 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے.شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418 جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ،1کروڑ 86 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔مزید 19ایف آئی آرز بھی درج کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button