فن اور فنکار

چارج ملا تو میں تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا ، نعمان اعجاز

پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز نے موجودہ پاکستانی ڈراموں سے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔

اداکار کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں وہ موجودہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے بارے میں کھل کر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ ڈرامے رشتوں کا تقدس پامال کر رہے ہیں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ڈراموں پر تو فوراً پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

ڈراموں کے مواد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج دیا گیا تو میں تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا کیونکہ ہمارے ڈراموںمیں دکھایا جانے والا مواد گھروں میں تعلقات کو خراب کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ عوام کو اس طرح کے ڈرامے پسند آرہے ہیں جہاں ہر رشتے کو برا ہی دکھایا جارہا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ آج ایک بہن، ماں، باپ، بھائی اور بیٹی، ہر رشتہ برا ہے، یہ چیزیں خود بخود ہمارے معاشرے میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ ہم ایسے ڈراموں کا اثر لیتے ہیں جو معاشرے پر اثر ڈالتے ہیں۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل نند کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈرامہ ‘نند‘ اتنا مقبول ہوا کیونکہ اس میں نند کو برائی کے طور پر دکھایا گیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ میں ایسے ڈراموں کو ترجیح دیتا ہوں جو سبق آموز ہوں۔ اس کے علاوہ، میرے پاس ایک سیلف سینسر ہے، میں ہر قسم کے ڈئیلاگز نہیں بولتا، جو مجھے سمجھ نہ آئے اس سے میں انکار کردیتا ہوں۔
نعمان اعجاز ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے کامیاب پاکستانی ڈراموں میں بے شمار شاندار پرفارمنس دی ہے۔ شائقین نے مشہور ڈراموں میں ان کی بے مثال پرفارمنس کو پسند کیا جن میں مائی ری، پری زاد، او رنگریزہ، سنگِ ماہ،میرا سائیں، ڈنک، ڈر سی جاتی ہے صلہ ، رقیب سے اور دیگر شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button