پاکستان

نجی یونیورسٹیوں اور اداروں کیلیے لفظ ’نیشنل‘ لکھنے پر پابندی عائد

حکومت نے نجی اداروں کی جانب سے لفظ ’نیشنل‘ کے استعمال کو روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ’’نیشنل‘‘استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

وفاقی کابینہ کی نجی جامعات کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے منظوری نئی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کے دوران دی جب کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو لفظ نیشنل سے متعلق واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button