سپورٹس

ویڈیو: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک
( Mr. Scott Weenink) نے ملاقات کی جس میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔

ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button