انتخابات

پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بار میئر لندن منتخب

لیبر پارٹی کے امیدوار اور پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بار میئر لندن منتخب ہوگئے، انھوں نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی عوام نے صادق خان کو 43 فیصد اور ان کے قریب ترین حریف سوزن ہال کو 33 فیصد ووٹ دیے۔ صادق خان 2016 میں پہلی بار میئر لندن کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

حتمی نتائج آنے سے قبل ہی لیبرپارٹی نے صادق خان کی جیت کا دعویٰ کردیا تھا، سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے مطابق لندن کی 14 میں سے 4 لوکل کونسلز میں صادق خان آگے تھے۔

ابتدائی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی صادق خان نے کمانڈنگ پوزیشن حاصل کرلی تھی، پارٹی ذرائع کو پہلی ہی قوی امید تھی کہ وہ تاریخی حیثیت میں تیسری بار جیت جائیں گے۔

14 میں سے چار حلقوں کے نتائج کا اعلان کے ساتھ ہی صادق خان کو اپنے حریف سوسن ہال پر برتری حاصل تھی ان کے 350,453 کے مقابلے میں سوسن صرف 165,301 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

خیال رہے کہ لندن میں اپنے میئر شپ کے دور میں صادق نے پرائمری اسکول کے تمام طلبا کے لیے مفت کھانا فراہم کرانے کا سلسلہ متعارف کرایا ہے جسے کافی پزیرائی ملی ہے۔ تاہم انھیں بعد تنازعات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button