انتخابات

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات، میئر لندن کون ہوگا؟

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہوں گے، برٹش پاکستانی صادق خان ایک بار پھر میئر لندن کے امیدوار ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اہم ترین مقابلے میئر لندن کے لئے کنزر ویٹو امیدوار سوزن ہال اور برٹش پاکستانی صادق خان کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی، انگلینڈ میں 107 کونسلز کی 2 ہزار 600 نشستوں پر کونسلر کیلئے انتخاب ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن اسمبلی کے 25 ارکان کے انتخاب کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو تصویری شناخت دکھانا لازمی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button