انتخابات

قومی و صوبائی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے نتائج

 ضمنی الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 میں سے20 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جبکہ نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی دو، دو جبکہ سندھ کی ایک قومی اسمبلی کی نشست پر امیدوار مدمقابل ہیں۔ اسی طرح پنجاب کی 12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی دو، دو صوبائی نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تاخیر 5 بجے تک جاری رہا۔ بعدازاں، ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی اور اب اے آر وائی نیوز اپنے ناظرین کیلیے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے لا رہا ہے۔

اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 میں سے 13 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے:

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے پی پی امیدوار خورشید جونیجو کامیاب

این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے علی پرویز کامیاب

پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا افضال کامیاب

پی پی 32 گجرات سے مسلم لیگ (ق) کے موسیٰ الٰہی کامیاب

پی پی 36 وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ کامیاب

پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد اقبال کامیاب

پی پی 164 لاہور سے (ن) لیگ کے امیدوار راشد منہاس کامیاب

پی پی 158 لاہور سے (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری محمد نواز کامیاب

پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاض کامیاب

پی پی 149 لاہور سے آئی پی پی امیدوار محمد شعیب کامیاب

پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعید اکبر کامیاب

پی کے 91 کوہاٹ سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار داؤد آفریدی کامیاب

پی بی 22 لسبیلہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد زرین خان کامیاب

این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین کامیاب

پی پی290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ (ن) کےامیدوارعلی احمد خان لغاری کامیاب

این اے 132 قصور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رشید احمد خان کامیاب

پی کے 22 باجوڑ سے آزاد امیدوار مبارک زیب خان کامیاب

پی پی266 رحیم یارخان سے پیپلزپارٹی کےامیدوار ممتاز چانگ کامیاب

وزیر اعظم شہباز شریف نے نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، ضمنی انتخاب میں پارٹی کو ووٹ دینے پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، یقین دلاتے ہیں ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری دیانتداری اور محنت سے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، معاشی بہتری کے آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے، (ن) لیگ کے امیدواروں کی کامیابی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور خارجہ تعلقات کی بہتری کی حکومتی خدمت کا عوامی اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد اپوزیشن کے غیر سیاسی رویوں نے ان کے حامیوں اور عوام کو بددل کیا، ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے لیکن الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے، انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور بات چیت سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button