1 جولائی کے اہم واقعات
واقعات
1867ء – برٹش نارتھ امیریکن ایکٹ، 1867ء کینیڈا کے آئین کے طور پر نافذ العمل ہو گیا جس سے کینیڈین فیڈریشن وجود میں آئی۔ جان اے میکڈونلڈ نے اس کے پہلے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
1961ء – راولپنڈی کو پاکستان کا دار الحکومت بنا کر کراچی کو صوبہ سندھ میں شامل کر دیا گیا۔
1997ء چین دوبارہ ہانگ کانگ کا حصہ بنا
1994ء پی ایل او لیڈر یاسر عرفات کی ستائیس سالہ جلا وطنی کے بعد پہلی بار غزہ آمد
1978ء پاکستان مسلم لیگ نے جنرل ضیاء الحق کی مجوزہ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا
1975ء سعودی عرب کے بادشاہ خالد نے سعودی پاک بینک کے قیام کی منظوری دی
1970ء صدریحیی خان نے ون یونٹ تحلیل کرکے صوبوں کی سابقہ حیثیت بحال کردی
1966ء پہلی رنگین ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز کینیڈا سے ہوا
1965ء مغربی پاکستان اسمبلی نے اعظم فاروقی کی پیش کش کردہ شراب نوشی پر پابندی کی قرارداد منظور کی
1948ء قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کرتے ہوئے اسے مالیاتی خود مختاری کی علامت قرار دیا
1935ء امریکن تحقیقاتی بیورو (اے بی آئی) کو تحقیقی فیڈرل بیورو (ایف بی آئی) کا نام دے دیا گیا
1916ء جنگ عظیم اول: روم میں پہلے دن کی محاذ آرائی میں بیس ہزاربرطانوی فوجی ہلاک اور چالیس ہزار زخمی ہوئے
1881ء امریکا اور کینیڈا کے مابین پہلی بین الاقوامی فون کال سروس کا آغاز
1798ء کو نپولین بونا پارٹ نے مصر کے شہر اسکندریہ کو فتح کیا ۔
1858ء کو مشہور برطانوی سائنس دان چارلیس ڈارون نے لندن ایک اجتماع میں اپنا وہ تاریخ مقالہ پیش کیا جس میں انسانی ارتقا کا نظریہ پیش کیا گیا ۔
1929ء کو مشہور کارٹون کردار ” پوپائے دی سیلر ” پہلی بار امریکا میں منظر عام پر آیا ۔
1941ء کو ٹیلی وژن پر پہلا اشتہار دکھایا گیا۔ نیو یارک کے ڈبلیو این بی ٹی چینل پر دکھایا جانے والا یہ اشتہار بلووا نامی گھڑی کا تھا
ولادت
– 1924ء – احمد علی خان، پاکستانی صحافی (وفات: 2007ء)
– 1934ء – جین مارش، برطانوی اداکارہ
– 1952ء – ڈین ایکروئیڈ، کینیڈین اداکار
– 1961ء – کلپنا چاولہ، بھارتی خلابار (وفات: 2003ء)
– 1967ء – پامیلا اینڈریسن، امریکی اداکارہ، مصنف، فلمساز
1961ء پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا کا یو م پیدائش
وفات
– 2004ء – مارلن برانڈو، امریکی اداکار (پیدائیش: 1924ء)
2020ء – سر ایورٹن ویکس ، کرکٹ کھلاڑی ویسٹ انڈیز
تعطیلات و تہوار
1960ء صومالیہ نے آزادی حاصل کی
1868ء : کینیڈا کا قومی دن (سابق ڈومینین ڈے)
* نیوفنڈلینڈ اینڈ لیبریڈور: میموریئل ڈے
* کیوبیک: موونگ ڈے
گھانا یوم جمہوریہ
1949ء ویت نام نے فرانس سے آزادی حاصل کی