اہم واقعات

16 اکتوبر کے اہم واقعات

واقعات

1951ء – پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو قتل کر دیا گیا۔
1952ء – پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔
1984ء – امریکی شہر کیلیفورنیا میں پندرہ دن کی بچی کو بن مانس کا دل لگایا گیا
1979ء – سائنس دان ڈاکٹر عبد السلام کو نوبل انعام دیا گیا
1952ء – پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا،یہ میچ بھارت کے خلاف نئی دہلی میں کھیلا گیا
1951ء – راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران ایک شخص نے پاکستان کے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان پر گولی چلا کر اُنہیں شہید کر دیا
1948ء – بھارت کی ممتاز اداکارہ اور بالی وڈ ڈریم گرل ہیما مالنی پیدا ہوئیں
1945ء – اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن ایف اے او قائم ہوئی
1942ء – خلیج بنگال میں شدید طوفان آیا جس سے کلکتہ کے شمال میں تقریباً چالیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے
1926ء – محمد نادر خان نے افغانستان میں انقلابی مہم شروع کی جس میں ایک ہزار دوسوافراد ہلاک ہوئے

ولادت

1854ء – آسکر وائلڈ، آئرلینڈی ڈراما نگار اور شاعر (و۔ 1900ء)
1863ء – اسٹن چیمبرلین، انگریز کاروباری شخصیت و سیاست دان، نوبل انعام یافتہ(و۔ 1937ء)
1886ء – داوید بن گوریون، اسرائیلی سپاہی اور سیاست دان، پہلے وزیر اعظم اسرائیل (و۔ 1973ء)
1888ء – یوجین اونیل، امریکی ڈراما نگار، نوبل انعام یافتہ(و۔ 1953ء)
1890ء – مائیکل کولنز، آئرلینڈی جنرل و سیاست دان، دوسرے وزیر خزانہ آئرلینڈ (و۔ 1922ء)
1918ء – لوئی التھیوز، الجیری-فرانسیسی پروفیسر و فلسفی (و۔ 1990ء)
1927ء – گنتھر گراس، جرمن ناول نگار، شا،عر اور ڈراما نگار، نوبل انعام یافتہ(و۔ 2015ء)
1982ء – پرتھوی راج سکمارن، بھارتی اداکار و گلوکار

وفات

پاکستان کا پرچم – 1951ء – لیاقت علی خان (پاکستان کے پہلے وزیر اعظم) بمقام راولپنڈی
پاکستان کا پرچم – 1984ء – ابوالجلال ندوی ( ماہرِ لسانیات و عالم دین) بمقام کراچی، پاکستان

تعطیلات و تہوار

خوراک کا عالمی دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button