جرم کہانی

پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا ملزم سیریل کلر بن گیا

لاہور میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے قتل کرنے والا ملزم سیریل کلر بن گیا جس کی نقل وحرکت سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔

لاہور میں گزشتہ چند روز میں چار باوردی پولیس اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور انہیں قتل کرنے والا ملزم ایک سیریل کلر بن چکا ہے۔

پولیس اہلکاروں کو اپنا شکار بنانے والے ملزم کو اندرون شہر کانسٹیبل کو قتل کرنے سے قبل اسے سیف سٹی کیمرے کے ذریعے گلبرگ کے علاقے میں دیکھا گیا۔

گزشتہ شب فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس اہلکار غلام رسول پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا تھا جہاں شوٹر نے فائرنگ کی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے  کہ شوٹر فائرنگ کرنے کے بعد بھاٹی گیٹ کی طرف فرار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں ایک سب انسپکٹر اور تین اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس نے شواہد کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button