جرم کہانی

لاہور میں چند روز میں 4 پولیس اہلکار شہید

لاہور شہر میں باوردی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا چند دن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہو چکے۔

پنجاب کے درالخلافہ شہر لاہور میں باوردی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا اور چند روز میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

گزشتہ شب ٹیکسالی گیٹ کے قریب اہلکار غلام رسول کی موت کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کچھ مقامات کی نشاندہی ہوئی ہے۔ رات سے ہی سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس وقت کرول گھاٹی، شاد باغ، شاہدرہ اور دریا پار میں آپریشن ہو رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بظاہر یہ سیریل کلنگ لگتی ہے اور اسکا کوئی سہولت کار بھی ہے۔ تمام شواہد کی روشنی میں ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب اسی معاملے پر ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ اور فیروز والا کے گردو نواح میں فیکٹری ملازمین کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں اور متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button