جرم کہانی

گریجویشن تقریب میں جیسے ہی ماں گلے لگانے آئی تو سوتیلے بیٹے نے گولی ماردی

گریجویشن کی تقریب کے دوران اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب سوتیلی ماں جیسے ہی بیٹے کو گلے لگانے آئی تو نوجوان نے اس پر گولی چلادی۔

امریکی ریاسست نیو میکسیکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 21 سالہ نوجوان نے اپنے ہائی اسکول گریجویشن کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے گلے میں گولی مار دی، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بدھ 8 مئی کو تقریباً شام 5 بجے کے قریب مذکورہ واقعہ پیش آیا اور البوکرک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کنونشن سینٹر میں فائرنگ کی اطلاع دی گئی۔

پولیس کو بتایا گیا کہ تقریب کے دوران ایک خاتون کو گردن پر گولی ماری گئی ہے جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

البوکرک پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون گریجویشن کی تقریب میں شریک تھی اور مشتبہ ملزم کرسٹیان بینکومو نے اس پر گولی چلائی۔ خاتون جب کرٹیان کو گلے لگانے گئی تو اس نے مبینہ طور پر اسے گولی مار دی۔

وہاں موجود لوگوں نے لڑکے کو پکڑلیا اور اسے مزید حملہ کرنے سے روکا جبکہ پولیس نے اسے غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور گولی مارنے کے دو الزامات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ خاتون کی بہن نے بتایا کہ خاتون جب نیچے گریں تو کرسٹیان بینکومو نے مبینہ طور پر اس کے سر پر مکا مارا، تاہم خاتون کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے

جواب دیں

Back to top button