چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیکس ہدف 8کھرب ہے، اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔
پشاور میں کسٹمز ڈے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اپنے ہدف سے تھوڑا ہی پیچھے ہیں۔
اس سال 6کھرب روپے ٹیکس وصول کر لیں گے۔ ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن شروع ہو چکا ہے، 60کے قریب افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے،
ہمیں اختیارات مل گئے ہیں اب انہیں حکومت کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا، ود ہولڈنگ ٹیکس میں آگاہی مہم شروع ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اب تک بڑی مقدار میں یوریا کھاد برآمد کی جا چکی ہے۔
پاکستان کی سرحدوں پر ایک ہزار اہلکار تعینات کئے ہیں۔ ریونیو اکٹھا ہو گا تو غریبوں کی فلاح و بہبود پر لگے گا، ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر وزیراعظم کے سپورٹ کے بغیر بہتری ممکن نہیں۔
ہمارے پاس شہریوں سے متعلق جیسا ڈیٹا ہوتا ہے کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں ہوتا۔