سپیشل رپورٹ

ٹرمپ کیلئے نئی مشکل، فحش فلموں کی اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کے حوالے سے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے عدالت میں تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموشی اختیار کئے رکھے۔

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق کی تردید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button