سپورٹس

فیفا کاپاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فیفا نے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے رکنیت بحال ہونے کی وجہ سے ملکی سطح پر فٹبال کی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی ( این سی) کے چیئر مین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ فٹبال برادری کو مبارک باد، ہماری انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں،انہوں نے بتایا کہ فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button