انتخاباتتازہ ترینخبریں

راولپنڈی: ضمنی انتخابات کیلئے 268پریزائیڈنگ ، 701اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور 701پولنگ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹ فیصل اکبر ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7راولپنڈی میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن نے 268پریزائیڈنگ افسران، 701اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 701پولنگ افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 35ہزار295ہے، ان میں ایک لاکھ 71ہزار464مرد اور ایک لاکھ 63ہزار831خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ پولنگ ڈے کے لیے 268پولنگ سٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، ان میں سے مردو خواتین کے لیے 29,29پولنگ سٹیشن ہوں گے جبکہ 216کمبائن ہوں گے،
ان پولنگ سٹیشنوں میں 701پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ، 359مرد اور 342عورتوں کے لیے مختص ہوں گے۔ ضمنی انتخابات میں اِس حلقے سے 6امیدوار سامنے آئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ نون نے راجہ صغیر احمدکو اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اُتارا ہے،
جنہوںنے 2018کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر44ہزار286ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی لیکن بعد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کے بالآخر منحرف ہوگئے تاہم ضمنی انتخابات میں وہ اب مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈر ہیں،
ان کے مدمقابل اِس بار پاکستان تحریک انصاف نے محمد شبیر اعوان کو میدان میں اُتارا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے تنویر احمد اور تحریک لبیک پاکستان کے منصور ظہور سمیت 2آزاد امیدوار نزاکت حسین اور راجہ وسیم احمدبھی 17جولائی کو میدان میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button