تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

حالات کیسے بھی ہوں ظلم کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا

 پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں ظلم کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پرویز الہیٰ نے ملاقات کی جس میں 22 مارچ کے جلسے سمیت سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں زمان پارک پر پولیس کے آپریشن اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں ظلم کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا، عوام جاگ چکی ہے بدھ کا جلسہ حکمرانوں سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

الیکشن بھی ہوں گے اور انشا اللہ عمران خان دوبارہ وزیراعظم بھی بنیں گے، پرویز الٰہی

پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کا حملہ مریم نواز کی سازش ہے ن لیگ تو پہلے ہی ڈوب رہی تھی مریم نواز کے بلنڈر نے غرق کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے ان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ ماضی میں کامیاب ہوئے اور نہ اب ہوں گے کارکنوں اور لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارنے والے خود مطلوب ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن بھی ہوں گے اور انشا اللہ عمران خان دوبارہ وزیراعظم بھی بنیں گے، پنجاب کی نگرں حکومت جو ظلم کررہی ہے اس کا حساب دینا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button