سیاسیات

مریم نواز کی وردی میں تصویر، شہباز گِل اور مونس الہیٰ کا تبصرہ وائرل

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وردی میں تصویر پر تبصرہ وائرل ہوگیا۔

پولیس وردی میں مریم نواز کی خوبصورتی کے چرچے
مریم نواز نے آج صبح لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار ہیں۔

اس تقریب میں شرکت کے لیے مریم نواز نے بھی پولیس کی وردی زیب تن کررکھی تھی اور ہاتھ میں چھڑی تھام رکھی تھی
مریم نواز کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ ’کور کمانڈر لاہور صاحب اب کہیں آپ نہ بلا لیجئے گا باجی کو، کیا پتہ آرمی چیف کی وردی پہن کر پہنچ جائیں۔‘

شہباز گِل نے کہا کہ ویسے کمال ہے ہماری اسٹبلشمنٹ پر بھی پاکستان پر ان لوگوں کو مسلط کیا ہے۔

شہباز گِل موجودہ حکومت پر اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے طنز کے تیر برساتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب مونس الہی نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنا مذاق خود بنواتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج جب خواتین اہلکاروں کو دیکھا تو یقین آیا کہ انہوں نے ٹریننگ بہت سنجیدگی سے مکمل کی، آج پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگوں کو احساس ہے کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے، میں بطور وزیرِ اعلیٰ فیصلے کرتی ہوں، آپ نافذ کرتی ہیں، آپ کی زیادہ ذمے داری ہے، آپ کی ہمدردی مظلوم کے لیے ہونی چاہے، ظالم کے لیے نہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں، معاشرے میں انصاف قائم کرنا ضروری ہے، آپ سے امید ہے کہ ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button