سیاسیات

’بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے‘

سابق وزیر اعظم اور سینیئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے محنت کرنا اور سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے محنت کرنا اور سخت فیصلے لینے ہوں گے۔ پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔ پہلے ایک ناکام حکومت تھی، اب دعا کریں گے کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بڑھنے چاہئیں، تاہم گیس پائپ لائن سیاسی نہیں لیگل ایشو ہے۔

سابق وزیراعظم نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے دو، تین سال مزید گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی کیونکہ 18 سال میں پنشن ہو جاتی ہے اور اب تو 17 سال گزر چکے ہیں۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس کیس میں اپنے بیٹے عبداللہ خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی جب  کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چوہدری سفیر عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کی آج بانی پی ٹی آئی کے خلاف جیل میں ٹرائل کی مصروفیات کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی اور سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button