تازہ ترینجرم کہانیخبریں

تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان 11 سیکورٹی گارڈز سمیت انتہائی بے دردی سے قتل

ایبٹ آباد(دلدار احمد ستی ) تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان کو 11 سیکورٹی گارڈ سمیت قاتلانہ حملہ میں انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔

مخالفین نے گھات لگا کر ویگو گاڑی پر حملہ کے بعد اندھادھند فائرنگ کی اور گاڑی کو بھی آگ لگائی گئی۔ عاطف منصف خان سمیت سیکورٹی گارڈ کی نعشیں جھلس کر ناقابل شناخت ہو گئیں۔

زرائع کے مطابق پیر کے روز پانچ بجے کے بعد حویلیاں کے نواحی علاقہ میں تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان سفر کر رہے تھے کہ گاڑی پر حملہ کیا گیا اور بعد ازاں اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی اور گاڑی کو آگ لگنے سے گاڑی میں موجود عاطف منصف خان کی نعش سیکورٹی گارڈ سمیت جھلس گئیں ۔

واقعہ کے بعد پولیس سمیت ریسکیو اہلکار بھی موقع پرپہنچ گئے ۔واقعہ کے بعد قتل ہونے والے چار افراد کی نعشیں حویلیاں اور 7افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں منتقل کی گئیں،فائرنگ حویلیاں گاؤں لنگرہ کے قریب کی گئی۔

دونوں خاندانوں کے درجنوں افراد اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں

تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان قتل واقعہ سے قبل دونوں خاندانوں کے درجنوں افراد اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

گزشتہ چالیس سے زاہد عرصہ سے سابق صوبائی وزیر حاجی منصف خان جدون مرحوم کے والد شیر خان اور مسلم لیگی رہنما ءجاوید خان مرحوم کے والد بلند خان کے درمیان خاندانی دشمنی کا سلسلہ جا ری ہے اور گزشتہ چالیس سال کے دوران مختلف اوقات میں واقعات ہوئے جن میں درجنوں افراد قتل اور زخمی ہو چکے ہیں۔

چند سال قبل ہری پور کچہری میں حاجی منصف خان کے بھائی یونس خان کے بیٹے جنید خان نے جا وید خان سابق ممبر ضلع کونسل کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔قبل ازیں جا وید خان پر انتخابی مہم کے دوران بھی فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جس میں ان کے ساتھی جاں بحق ہو گئے تھے ۔

جس کے جرم میں عاطف خان پابند سلاسل رہے بعد ازاں عدم ثبوت پر عدالت نے انہیں بری کر دیا تھا ۔دونوں گروپوں کے درمیان راضی نامہ کے لئے متعدد بار کوششیں کی گئیں۔جو بار آور ثابت نہ ہو سکیں ۔

عاطف منصف خان جو گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد حثیت سے تحصیل چیئرمین حویلیاں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے انہوں نے پی ٹی آئی کے روایتی حریف اسلم زر خان اور مسلم لیگ ن کے سردار ارسل پرویز کو شکست دی تھی ۔

بعد ازاں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔عاطف منصف خان منتخب ہونے کے بعد اپنے ساتھ سیکورٹی کے لئے کافی تعداد میں گارڈز ساتھ رکھتے تھے۔انہیں اپنے اوپر حملہ کا خدشہ تھا ۔

مدعی پارٹی کی جانب سے تھانہ میں مقدمہ دائر نہیں کیا گیا

تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان قتل کیس میں مدعی پارٹی کی جانب سے تھانہ میں مقدمہ دائر نہیں کیا گیا ۔اور نہ ہی کسی پر کوئی دعویداری کی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق تین مقتول کے نام کنفرم ہوئے ہیں جن میں عاطف منصف خان ولد حاجی منصف خان ،اظہر علی خان ،وسیم خان آف کڑھکی شامل ہیں جب کہ دیگر افراد جن میں ان کے سیکورٹی گارڈ اور سٹاف کے افراد شامل ہیں تاحال ان کے نام معلوم نہیں ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button