جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 661 گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ 36 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 661 گیس کنکشن منقطع کردیے. جبکہ 2 کروڑ 36 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 6 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔مزید 4FIRs بھی درج کی گئی۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 68 گیس کنکشن منقطع کیے اور 24 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہالپور میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 12 گیس کنکشن منقطع کیے گیے ۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے.

شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418 جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع کیے گئے، 1 کروڑ 87 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید 19 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی۔

گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 11 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ٹیم نے مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشن منقطع کیے اور 4 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

گجرات میں ٹیم نے 300 کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سرگودھا میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button