تازہ ترینخبریںدنیا

چین، روس کو ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کر رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس

امریکی حکومت چین کی طرف سے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کے متعلق معلومات منظر عام پر لانے کیلئے غور کر رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے چین کو پیغامات بھیجے تھے کہ روس کو اسلحہ فراہم نہ کیا جائے، اس سلسلے میں پچھلے ہی ہفتے ایک باقاعدہ انتباہی پیغام دیا گیا تھا۔

امریکا کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں کہ چین روس کو ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کس قسم کے ہتھیار دیے جائیں گے۔

امریکا اور یورپ کا خیال ہے کہ چین روس کو صرف وہی اسلحہ فراہم کرے گا جس کا جنگ میں نقصان ہوا ہے، ضروری نہیں کہ جدید ہتھیار فراہم کرے۔

اگر چین روس کو ہتھیار دے گا تو وہ ایران کے ساتھ جا ملے گا، ایران پہلے ہی روس کو ڈرونز دے رہا ہے۔

اس بات کو امریکا اور یوکرین دونوں ہی اسرائیل سے دفاعی ہتھیاروں کے حصول کی وجہ بتاتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری طرف سے روس کو اسلحہ دینے کی کوئی بھی معلومات جو امریکا افشاء کرنے کی تیاری کر رہا ہے صرف ایک قیاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button