دنیا

رفح میں اسرائیلی کارروائی ’پکنک‘ نہیں ہوگی، حماس

حماس نے کہا ہے کہ رفح میں کوئی بھی آپریشن اسرائیلی افواج کے لیے ’پکنک‘ نہیں ہوگا۔

حماس نے ردعمل میں کہا کہ رفح میں کوئی بھی زمینی کارروائی اسرائیلی افواج کے لیے ’پکنک‘ نہیں ہوگی کیونکہ شہر میں ممکنہ حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

گروپ نے اپنے مسلح ونگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر مزاحمت، القسام بریگیڈز کی قیادت میں، اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

تحریک نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کی منصوبہ بند دراندازی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں بے دفاع شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے، جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں۔

حماس نے انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا، بشمول اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطینیوں (UNRWA) رفح کو نہ چھوڑیں۔

غزہ میں درندگی کی مثال قائم کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنا دوسرا ہدف رفح کو بنالیا، تازہ حملے میں رفح میں پناہ لینے والے 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button