دنیا

حجاج کرام برائت کی قرآنی منطق کو پورے عالم اسلام تک پہنچائیں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سال کے حج کو حج برائت کے نام سے موسوم کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ اس سال تمام حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ برائت کی قرآنی منطق کو پورے عالم اسلام تک پہنچائیں۔

ایران کے امور حج کے عہدیداروں، منتظمین اور حجاج کرام کے ایک گروپ نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیا کی موجودہ صورتحال اور امریکہ کی حمایت سے جاری صیہونی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال کا حج، برائت کا حج ہے، آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت بڑا اشارہ ہے جو تاریخ میں تاابد باقی رہے گا اور راستہ دکھائے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر امریکہ کی مدد نہ ہوتی تو کیا صیہونی حکومت ان وحشیانہ جرائم کو انجام دینے کی طاقت اور جرات رکھتی؟ قاتل اور قتل کے محرکین، ان کے حامیوں اور مددگاروں کے ساتھ حسن سلوک ممکن نہیں۔

آپ نے فرمایا کہ اس سال حجاج کرام کو برائت کی قرآنی منطق تمام عالم اسلام تک پہنچانا چاہیے۔ اس سال ہمارا حج جناب ابراہیم علیہ السلام کی طرف سے دی گئی تعلیمات کے مطابق حج برائت ہے۔ بلاشبہ انقلاب کے آغاز سے ہی حج میں برائت موجود ہے اور رہے گی مگر اس سال کا حج خصوصی طور پر برائت سے موسوم ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسئلہ فلسطین میں دوسروں کا انتظار نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، لیکن اگر اسلامی ممالک اور حکومتیں مدد اور ساتھ دیں تو فلسطینی قوم کی قابل رحم حالت، تبدیل کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button