تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایران کی خاتون کوہ پیما نے بھی کے ٹو سر کرلی

ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد نے جمعے کو پاکستان کے کے ٹو پہاڑ کی آٹھ ہزار چھے سو گیارہ میٹر اونچی چوٹی سرکرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔

کے ٹو کی یہ چوٹی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی شمار ہوتی ہے۔

افسانہ حسامی فرد، کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی پہلی ایرانی خاتون کوہ پیما بن گئ ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد نے ایک ماہ قبل ملک کی ایک اور خاتون کوہ پیما کے ساتھ ، ہمالیا کی ایوریسٹ چوٹی کو بھی سرکیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button