انتخاباتتازہ ترینخبریں

ڈپٹی سپیکر دوست محمد نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی قرار دے دیا

ڈپٹی سپیکر نے پاکستان مسلم لیگ ق کے دس ووٹ مسترد کر دیئے

جبکہ پرویز الہی نے 186 ووٹ اور حمزہ شہباز نے 179ووٹ حاصل کیے

واضع رہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوان میں گنتی شروع ہوگئی۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کی لابیز کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ایوان میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے اجلاس کی صدارت کی، ن لیگ کے اراکین اسمبلی ہال میں پہنچے ، جس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر نے حلف اٹھالیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی  شش و پنج کا شکار نظر آئے، تاہم  بعد میں پرویزالہٰی سمیت سات ارکان نے ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔

ووٹ ڈالنے والوں میں شجاعت نواز ، عمار یاسر، پرویز الہٰی، خدیجہ عمر، ساجد بھٹی شامل ہیں۔

ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کے امیدوار پرویز الہٰی کو ووٹ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button