تازہ ترینخبریںصحت

ملک میں خودکشی سے بچانے والی دوا سمیت 60 اہم ادویات ناپید

ملک میں خودکشی سے بچانے والی دوا سمیت 60 اہم ادویات ناپید ہو گئیں۔

پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی نے ادویات کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل کمپنیوں سمیت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی خط لکھ دیا۔

پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے 60 اہم ادویات دستیاب نہیں۔

چیئرمین پی پی ایم اے قاضی منصور نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے خام مال مہنگا ہوا، کمپنیاں یہ ادویات نہیں بنا رہیں۔

دوسری جانب ڈریپ نے بھی مقامی مارکیٹ میں 8 ادویات کی قلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپلائی چین کے مسائل اور کنٹرولڈ ڈرگز کا کوٹہ نہ ملنے کی وجہ سے چند ادویات کی قلت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button