Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
آزادی کشمیر جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریں

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی

مقبوضہ کشمیر میں آج 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سرینگر میں مزار شہدائے نقشبند صاحب میں بڑا اجتماع ہوگا۔

1931 میں ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

قبل ازیں مقبوضہ جموں اور کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی بند کروانے کی اپیل کی تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے قتلِ عام کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری تنازعِ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!