تازہ ترینخبریںپاکستان

تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعظم کا امیدوار کون ؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عمران خان جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔

بونیر میں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ مکمل طور پر تعاون کرے، پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جمہوری عمل مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز سے درخواست ہے باہر نکلیں، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button