ملتان میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 149 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دلہا دلہن ووٹ ڈالنے پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دلہا ندیم نے کہا کہ پہلے قومی فریضہ ادا کروں گا اور ووٹ ڈالنے کے بعد بارات روانہ ہوگی۔
دوسری جانب رائے ونڈ میں 90 سالہ بزرگ شہری ووٹ ڈالنے پہنچ گیا، بزرگ محمد بشیر کو پولیس اہلکار سہارا دے کر پولنگ اسٹیشن سے باہر لائے
ادھر ملتان میں ہی ایک مریض ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا،مریض عبدالصمد موٹر سائیکل رکشہ پر پولنگ اسٹیشن پہنچے