تازہ ترینخبریںسپورٹس

چین میں انٹرنیٹ ڈاؤن کرنے کا سبب بننے والی لڑکی

اوپر موجود لڑکی کی تصویر دیکھیں جو حال ہی میں انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے کا باعث بن گئی تھی۔

ونٹر اولمپکس 2022 میں فریسکی بگ ایئر مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی آئیلین گو کی پیدائش امریکا میں ہوئی مگر انہوں نے اولمپک مقابلوں کے لیے چین کی نمائندگی کا فیصلہ کیا۔

9 فروری کو جب وہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں تو چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو کریش ہوگئی جہاں لوگ ان کے بارے میں جاننے کے ساتھ ساتھ مبارکباد کے پیغامات پوسٹ کرتے رہے۔

18 سالہ آئیلین گو کھیل کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا پر بھی چھائی ہوئی ہیں اور اکثر امریکا سے تعلق ہونے کے باعث شہریت کے حوالے سے سوالات کی زد میں بھی رہتی ہیں۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ چینی ایتھلیٹ اور امریکی پس منظر کے ساتھ دونوں ممالک کو خوش رکھنا کتنا مشکل ہے تو انہوں نے کہا ‘میں کسی کو خوش رکھنے کی کوشش نہیں کرتی، میں ایک 18 سال کی لڑکی ہوں اور اپنی بہترین زندگی گزار رہی ہوں’۔

مگر اس کامیابی سے قبل ہی اسپورٹس، فیشن اور دیگر برانڈز کا چہرہ بن چکی تھی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button