تازہ ترینخبریںکاروبار

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ، 16 اشیاء مہنگی ہوئیں

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق 16 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں صفر اعشاریہ 07 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد شرح 18 اعشاریہ 47 فیصد تک آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 20 اعشاریہ 25 فیصد ہوچکی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیاء مہنگی ہوئیں، زندہ مرغی اوسط11روپے49 پیسے کلو مہنگی ہوئی، زندہ مرغی کی اوسط قیمت 214روپے 88 پیسے فی کلو ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 23 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، جس کی اوسط قیمت 354 روپے 82 پیسے پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سرسوں کا تیل 3 روپے 84 پیسے کلو مہنگا ہوا، گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کی اوسط  قیمت 404 روپے 85 پیسے فی کلو ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے مٹن کی قیمت 5 روپے 13 پیسے کلو بڑھ گئی، اس دوران کیلا، نمک، چاول اور صابن بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 14اشیاء کی قیمتوں میں کمی،21 میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 1روپیہ 11 پیسے  کلو، پیاز ایک روپے کلو، انڈے کی قیمت میں فی درجن 3 روپے 39 پیسے کم جبکہ اس دوران چینی اوسط1 روپے29 پیسے کلو سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا، دال ماش، آٹا اور دال مسور کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button