Uncategorized

ایلون مسک کا ٹوئٹر خریدنےکے معاہدے سے دستبرداری کااعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
ایکون مسک نے ٹوئتر کو خریدنے کے فیصلے کو ترک کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔
ٹیسلا کے مالک نے دلیل بھی پیش کی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا
ٹوئٹر خریداری کے معاہدے سے ایلون مسک کی دستبرداری کے اعلان کے بعد اسٹیک ہولڈرز نے قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ دونوں فریقین کے مابین اپریل میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ اگر کوئی فریق معاہدے سے دستبردار ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو انہیں 1 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button