سپورٹس

شعیب اختر کا بڑے شیطان پر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے غصہ

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی
شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ احرام پہنے ہوئے شعیب اختر جمرہ کبریٰ (بڑے شیطان) کی رمی کررہے ہیں یعنی اسےکنکریاں مارہے ہیں۔

شعیب اختر نے رمی کرتے ہوئے جمرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ‘اس کو چھوڑنا نہیں’۔
ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ‘رفتارکی پیمائش تو نہیں کی تاہم غصہ ضرور 100 میل فی گھنٹہ تھا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button