Uncategorized

بابر اعظم بھی ٹی20میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانیوالے، ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کر کے بطور کپتان سب سے زیادہ نصف سنچری اسکور کرنے کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے کپتان بابراعظم نے 13،13 نصف سنچریاں جڑ رکھی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز 27 سالہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔
انہوں نے یہ اعزاز محض 26 میچوں میں حاصل کیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کپتان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 63 میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 47.52 کی اوسط سے 2 ہزار 281 رنز بنا رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button