Uncategorized

شیشے کے ٹکڑے میں 500 ٹیرابائٹ کا ڈیٹاکئی ارب سال کیلئے محفوظ

برطانوی ماہرین نے لیزر کی مدد سے شیشے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے میں غیرمعمولی طور پر بہت زیادہ زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ ڈیٹا کئی ارب سال تک محفوظ رہ سکے گا.
اس طریقے کی مدد سے، جسے ’فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج‘ بھی کہا جاتا ہے، عام سی ڈی جتنی شیشے کی پلیٹ میں 500 ٹیرابائٹ کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکے گا۔
اس ٹیکنالوجی کے تحت شفاف سلیکا (شیشے) کے ٹکڑے میں پرت در پرت ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے اور اس طرح بہت کم جگہ میں بہت زیادہ ڈیٹا سمویا جاسکتا ہے۔
ڈیٹا اسٹوریج کے اس طریقے کو ’سپرمین میموری کرسٹل‘ کہا جاتا ہے جسے صرف تشہیر کی غرض سے یہ نام (فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج) دیا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج ٹیکنالوجی پر پچھلے تیس سال سے کام ہورہا ہے لیکن اب تک یہ عملی میدان میں استعمال کے قابل نہیں ہوسکی ہے کیونکہ یہ مروجہ ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں بہت سست رفتار ہے۔
آج ڈیجیٹل ڈسک میں ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے کی رفتار 500 میگابائٹ فی سیکنڈ کے لگ بھگ ہے لیکن 2017 تک فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج کی رفتار صرف 3 کلوبائٹ فی سیکنڈ تھی جو موجودہ اوسط کے مقابلے میں بے حد کم ہے۔
ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے حالیہ تجربات میں فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج کے ذریعے ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے کی 230 کلوبائٹ فی سیکنڈ رفتار حاصل کی ہے جو اگرچہ پہلے سے 75 گنا تیز رفتار ہے لیکن اب بھی اتنی زیادہ نہیں کہ عملی استعمال کے قابل ہوسکے؛ کیونکہ نئے تجربات میں شفاف سلیکا کے ایک مربع انچ والے ٹکڑے میں 5 گیگابائٹ ڈیٹا لکھنے میں کئی دن لگ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button