تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ان کی شکلیں ہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 بندے جو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے آئے ہیں ان کی شکلیں ہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کے دور کا لیڈر عمران خان ہے، کل کا اللّٰہ کو پتہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ الیکشن سے بھاگنے کے لیے کوئی نہ کوئی حادثہ یا جرم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کا فرنٹ مین کہہ رہا ہے کہ ابھی تک عدالتی حکم نامہ نہیں ملا، بلاول اور زرداری الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول کی طرح یہ لوگ بھی بیرونِ ملک کے دورے کرنا شروع ہوگئے ہیں، فائدے بتائیں؟ ان کو سیاسی طورپر اتنی مار پڑے گی کہ انہیں منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایمرجنسی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ یہ چاہتے کیا ہیں؟ ان کی کوئی بات سنی نہیں جا رہی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 25 وزراء نے 66 کروڑ روپے بیرونِ ملک کے دورے پر خرچ کر دیے، ن لیگ کے لوگ گھر سے کھانا بھی نہیں کھانا چاہتے، سرکاری خرچے پر کھاتے ہیں، نواز شریف کو واپس بلا لیں، کیوں نہیں بلا رہے ہیں؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ میں عمران خان سے وہ توقع نہیں رکھتا تھا جو انہوں نے تقریر کل کی، 11 ماہ میں آپ نے کچھ ڈیلیور کیا ہے تو بتائیں، آپ کو لانے والے بھی پچھتائیں گے، قوم آپ سے سیاسی طور پر انتقام لے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کو کوئی نہیں سن رہا، سپریم کورٹ آزاد ہے، یہ چاہتے ہیں کہ 1998ء والی صورتِ حال دوبارہ ہو، جیل میرا سسرال ہے، سسرال کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، میں خلع لینے والا ہوں، اگر یہ لڑائی نہ ہوتی تو میں سیاست کو خدا حافظ کہہ چکا ہوتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button