تازہ ترینخبریںکاروبار

روپے کی تاریخی بےقدری؛ چند گھنٹوں میں ڈالر 18 روپے اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 284 روپے پر جاپہنچی ہے۔

جمعرات (2مارچ) کے روز بھی گزشتہ2 دنوں کی طرح ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 266 روپے 11 پیسے ہوگئی تھی۔ جمعرات کو گھنٹوں کے اندر ڈالر کی قدر 18 روپے بڑھ کر284 روپے کی سطح سے بھی بلند ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

منگل اور بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6.19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح اگر انٹر مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جائے تو یہ 24 روپے سے زائد بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button