کاروبار

گیس چوری کریک ڈاؤن: 162 گیس کنکشن منقطع، 82لاکھ زائد کے جرمانے

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 162 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 82 لاکھ زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیا ۔بہالپور میں غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی7 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور3 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے گئے مزید 2 FIRs بھی درج کی گئی ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 118 کنکشن منقطع کیے اور46 لاکھ70ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے.ٹیم نے 14 FIRs بھی درج کی گئی ۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے . فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گجرانوالہ میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی ایک گیس کنکشن منقطع کیاگیا اور 4لاکھ 60 ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع جبکہ 1لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 25 لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button