کاروبار

موجودہ گندم بحران نگرانوں کی مہربانی؟

گزشتہ نگران حکومت کی جانب سے درآمدگندم مقررہ ضرورت سے زائد منگوانےکا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی لیکن اس میں تاخیرکی گئی۔

ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق گندم کے پہلے کوٹے میں تاخیر کے باعث مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لی گئی اور مجموعی طورپر30لاکھ ٹن گندم درآمد کر لی گئی، بلاوجہ وافر مقدار میں درآمدشدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button