کاروبار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

ڈیزل 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز کے بعد ردوبدل کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button