پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

 آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کیخلاف کل سے سپلائی بند رہےگی، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل جی بی، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزادکشمیر میں معطل رہےگی جب کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائےگی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائےگا، پی ایس اوحکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ میٹر رائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبےکو پورا کیا جائے ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اب مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button