کاروبار

باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے جب کہ باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی فنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں کرپٹوکرنسی کے شعبے کی ترویج کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ افسران شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button