تازہ ترینتحریکخبریں

نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے ، فواد چوہدری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔

ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے سے مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3 روپے 23 پیسے کا نیا سرچارج ظلم ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کے صارفین سے سالانہ 335 ارب روپے سر چارج لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس فیصلے کی ای سی سی نے منظوری دے دی۔اس اضافے کے باعث بجلی کے صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سر چارج وصول کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button