تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ

بجلی کے صارفین سے سالانہ 335 ارب روپے سر چارج لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس فیصلے کی ای سی سی نے منظوری دے دی۔

اس اضافے کے تحت بجلی کے صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سر چارج وصول کیا جائے گا۔

یہ رقم بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگی پر خرچ ہو گی۔

حکومت کے ذمے واجبات کی ادائیگی تک سر چارج لاگو رہے گا۔

اضافی سر چارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

اگلے سال یہ سرچارج جاری رکھنے کی شرط آئی ایم ایف نے عائد کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button